تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:48

بر طانوی جادوگر نے آگ میں سلگتے پَر کو زندہ کبو ترمیں تبدیل کردیا

لندن…میجک حقیقتاً جادو گر کی ہاتھ کی صفائی ہوتی ہے جس میں مہارت کی بناء پر دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہو جاتاہے۔بر طانیہ میں ایک ایسے ہی ما ہر ترین نو جوان جادو گر نے آگ میں سلگتے پَر کو زندہ کبو ترمیں تبدیل کر کے ججز اور شائقین کو حیران و پر یشان ہی کر دیا۔اس جادو گر نے سفید پرندے کے ایک پَر کو ماچس کی تیلی سے آگ لگائی اور پھر سیکنڈز میں یہ سلگتا پَر ایک زندہ کبوتر میں تبدیل ہو گیا۔ یہی نہیں بلکہ اس کے بعد اس نے ایک زندہ کبوتر کے جسم سے ایک اور کبو تر بھی باہر نکال کر سب کی حیرانی میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسی عمل کو کئی مر تبہ دہراتے ہو ئے اسٹیج پر کھڑے کھڑے اس جادو گر نے جلتے پَروں سے چار کبوتر نکالے اور کئی حیران کن مزید کرتب دکھاتے ہوئے تمام ججز اور شائقین کو ایک مشکل ترین صورتحال میں چھوڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.