تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:22

سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع

جدہ …این جی ٹی …سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس بلند ترین عمارت میں کئی لگژری ہوٹل، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کیے جائیں گے، 200منزلہ اس عمارت کی 160 منزلیں صرف رہائشی مقاصد کے لیے ہوں گے ۔ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک کلو میٹربلند اس برج میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا بھی ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گا تاہم یہ تمام پیچیدگیاں دور کرنا ناممکن بھی نہیں۔ کنگڈم ٹاور نامی اس عمارت کی تعمیر پر تقریباً 1.23 ارب ڈالر لاگت آئے گی ۔واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ”برج الخلیفہ“ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے ۔ ان کے علاوہ بلند ترین عمارتوں میں شنگھائی ٹریڈ سینٹر492 میٹر، نیویارک میں امپائرا سٹیٹ بلڈنگ 381 میٹر اور پیٹرو ناس جڑواں ٹاور کوالالمپور492 میٹربلند عمارتیں قرار دی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.