تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:21

حقیقی زندگی کا ہیری پوٹر ؛جادو کی چھڑی لہراتے اورکرتب دِکھاتے ننھے میاں

نیویارک…این جی ٹی… جادو گری اور نظر بندی کے کئی حیرت انگیز کرتب آپ نے دیکھے ہو ں گے لیکن ڈرا ٹھہرئیے کیونکہ اب اس میدان میں قسمت آزمانے کیلئے یہ ننھے میاں بھی کود پڑے ہیں۔خودکو معروف فلمی کردار ہیری پوٹر کی طرح کمال کا جادو گر تصور کرنیوالایہ چھو ٹا سا بچہ ابھی ٹھیک طرح سے چلنا اور بات کرنا بھی نہیں جانتا لیکن کرتب ضرور دِکھاسکتاہے ، کیوں کھا گئے نہ آپ بھی دھوکہ ۔ ۔حقیقت میں یہ ننھا بچہ جیسے ہی جادو کی مصنوعی چھڑی ٹیلیویژن کی جانب کرتے ہوئے ہلاتا تو اس کی والدہ ریموٹ کنٹرول سے پروگرام روک دیتیں ،اور ننھے میاں سمجھتے کہ شاید انکا جادو چل گیا۔ کئی بار یہ عمل دہرانے پر یقین کر لینے کے بعد ننھے میاں نے اچھل کر اپنی خوشی کا اظہار تو کر دیا لیکن کمال محض ریموٹ کنٹرول کا ہے جناب جادو کی چھڑی کا نہیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.