23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:53
اناڑی شیر ہاتھ آیا شکار کھو بیٹھا۔۔۔۔۔
نیویارک…این جی ٹی…شیر کو جنگل کا بادشاہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ با آسانی بڑے سے بڑے جانور کا شکار کرلیتا ہے لیکن اب تو اس کی کرسی چھنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔افریقی جنگل میں رہنے والے اس شیر نے زیبرا کے ایک جھنڈ سے اپنا شکار جھپٹ لیا اور لگا اس کو چیر پھاڑنے لیکن لگتا ہے کہ شاید اس نے غلط انتخاب کرلیا۔بظاہرنوالہ تر نظر آنے والا زیبرا بھی شیر کے سامنے ڈٹ گیا اور طویل جدو جہد کے بعد شیر سے اپنی جان چھڑوالی اور یوں بیچارہ جنگل کا بادشاہ اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔زیبرا کا پورا جھنڈ قریب ہی کھڑا تماشائیوں کی طرح یہ پورا منظر دیکھتا رہا لیکن کسی میں بھی اتنی جرات نہ ہوئی کہ اپنے ساتھی کو بچا لے جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ بے حسی اور لاچارگی شہروں سے نکل اب جنگلوں تک بھی جا پہنچی ہے۔