23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:9
جلد باز77سالہ معمر شخص تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا
پرگ…این جی ٹی… جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور یہ بات اس چیک سی پبلک کے77سالہ معمر شخص پر بالکل صادق آتی ہے جو جلد بازی میں چلتی تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔جیسے ہی ٹرین کی آمد پر سڑک کے دونوں اطراف پھاٹک بند کر دیا گیاتو گاڑیاں رُک گئی لیکن پیدل چلتے یہ بزرگ کچھ زیادہ ہی جلد باز تھے جنھوں نے 5منٹ بھی انتظار کر نے کی زحمت نہیں کی اور پٹری کراس کرنے کیلئے دوڑ لگادی۔جیسے ہی یہ پٹری تقریباً کراس کر ہی گیا تھا کہ ٹرین سَر پر پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ٹکراتے بجلی کی سی رفتار سے گزر گئی۔ٹرین کے ساتھ ٹکراوٴ کے بعد یہ معمر شخص زمین پر گر گیا اور لڑ کھڑاتے ہوئے چل کر اپنی جان بچائی۔