23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:41
دنیا کے سب سے بڑے ونٹر گارڈن کو عوام کیلئے کھول دیا گیا
لندن…این جی ٹی…برطانوی علاقے بلیک پول میں جگمگاتی لالٹینوں سے سجے دنیا کے سب سے بڑے ونٹر گارڈن کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔بلیک پول کے ونٹر گارڈن میں موجود اولمپیا ایرینا میں4ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے الیومنیشیانامی اس انٹرایکٹو گارڈن کو55چینی آرٹسٹوں پر مشتمل ٹیم نے ایک ماہ کے عرصے میں ڈیزائن کیا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی انڈو ر الیومنیشن کی حیثیت سے سامنے آنے والے اس ونٹر گارڈن میں35ہزار ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے چھ انٹرایکٹوزونز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ان چھ زونز میں مسٹریزآف چائنا میں ڈریگن ایمپرراور ٹیراکوٹا وارےئرز کی لالٹینیں،ونڈرز آف دی ورلڈ میں امریکا کا اسٹیچو آف لبرٹی،اٹلی کا پیسا ٹاور اور لندن کا ٹاور برج ،منی ایچربلیک پول ایکسپرئینس میں برطانوی قصبے کی جھلک،لینڈ آف دی جائنٹس،انڈرسی ورلڈ اور پلانیٹریم شامل ہیں۔18اپریل سے باقاعدہ افتتاح کے بعد عام عوام کیلئے کھولا جانے والا یہ ونٹر ونڈر لینڈ پورے سال ایسے ہی جگمگاتا رہے گا۔