23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:10
دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ریلوے ٹریک تیار!
نیویارک …این جی ٹی … کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور انسان شوق پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ایسے ہی ایک انوکھے شوق میں مبتلا امریکی شخص نے اپنی زندگی کے 16 سال صرف کرکے دنیا کا سب بڑا ماڈل ریلوے ٹریک تیار کر دیا ۔امریکی ریاست نیو جرسی کے بروس ولیمز نامی شخص کے تیار کردہ آٹھ میل لمبے ٹریک میں سو سے زائد ٹرینیں،400 پل ، 50ہزار درخت اور 3 ہزار عمارتوں کے ماڈل موجود ہیں۔بروس کا کہنا ہے اس نے روزانہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کام کرکے اپنے خواب کو حقیقی شکل دی اور اب وہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔