23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:26
چینی ریسٹورنٹ میں کھانا پکانے کا انتظام روبوٹس نے سنبھال لیا
بیجنگ …این جی ٹی …کہتے ہیں کہ ذائقہ کھانا پکانے والے کے ہاتھوں میں ہوتا ہے لیکن یہ روبوٹس کیا جانیں ادرک کا سواد۔جی ہاں چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں قائم ایٹری نامی ریسٹورنٹ میں بطور باورچی اب انسان نہیں بلکہ مشینی روبوٹس رکھے گئے ہیں جو گاہکوں کو مزے مزے کے کھانے پکا کر کھلائینگے۔ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اخراجات میں کمی کیلئے روبوٹ شیف رکھے ہیں لیکن یہ اب گاہکوں کی توجہ کا مرکزبھی بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔