24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:6
ترکی کے نوجوان نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے جدید پلاسٹر تیار کر لیا
استنبول…این جی ٹی… ہڈی ٹوٹ جانے کی صورت میں کئی صدیوں سے پلاسٹر چڑھائے جانے کا طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب ایک نوجوان نے اس طریقہ ء علاج کو جدت بخشتے ہوئے ایسا پلاسٹر تیار کر لیا ہے جو موجودہ پلاسٹر سے کئی گنا بہتر ہے۔تھری پرنٹر کی مدد سے تیار کیا جانیوالا یہ پلاسٹر ترکی سے تعلق رکھنے والے Deniz Karasahinنامی ایک نوجوان طالبِ علم نے بنایا ہے جو نہ صرف زخم تیزی سے بھرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ انتہائی دلکش اور لچکدار بھی ہے۔صرف یہی نہیں اس تھری پرنٹیڈ پلاسٹر کی بدولت الٹرا ساؤنڈ بھی با آسانی ممکن ہو سکے گا اوروینٹیلیشن اوربازو کو حرکت دینا بھی مشکل نہیں رہے گا۔