تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:11

امریکی شکاری نے 805پاؤنڈ کی شارک پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا

نیویارک…این جی ٹی…سمندر میں شکار کے دوران بعض اوقات شکاریوں کے ہاتھ ایسا شکار بھی لگ جاتا ہے جو ان کی شہرت کی وجہ بن جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شکاری کے ساتھ جب رات کے اندھیرے میں سمندر کے بیچوں بیچ شکار کے دوران اس نے 805پاؤنڈ کی شارک کو قابو کرلیا۔جوئے پولک نامی یہ شکاری اپنے دو دوستوں کے ساتھ 11فٹ لمبی اس شارک مچھلی سے ایک گھنٹے تک جنگ کرتا رہا جس کے بعد اسے قابو کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔واضح رہے کہ شارک مچھلی کا شکار کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور اب تک کئی افراد اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.