تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:57

جادوگری یا پھرآنکھوں کا دھوکہ

لندن…این جی ٹی…جادوگروں کی افسانوی کہانیاں اور قصے تو سب ہی نے سنے ہوں گے اب ذرا حقیقت میں کچھ کمالات دیکھ لیجئے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 3گلاس ٹیبل پر اوندھے منہ رکھ کر ان پر چھریاں رکھیں اور چھریوں پر بغیر سہارے کے ایک اور گلاس ٹِکا دیا،صرف یہی نہیں بلکہ چھریوں پر رکھے گلاس میں پانی بھی بھرا توکیا مجال جو توازن بگڑ جائے۔ اس میجک ٹرِک کو دیکھ کر یقینا آپ بھی حیران رہ گئے ہوں گے لیکن جناب یہ آسان جادو آپ بھی کر سکتے ہیں ۔ اب ذرا غور سے دیکھیں کہ اس نوجوان نے آخر کس طرح سے یہ کرتب دکھایا۔سب سے پہلے اس نوجوان نے 3نہیں بلکہ 4گلاس اوندھے منہ رکھے اور تمام چھریاں 3 گلاسوں پر ٹکا کر چوتھے گلاس پر اس انداز میں رکھیں کہ وہ مضبوطی سے ایک دوسرے میں اٹک گئیں اور پھر چوتھا گلاس نکال لینے کے بعد بھی گلاس نہیں گِرا۔اسے کہتے ہیں عقلمندی اور مہارت کا حسین امتزاج۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.