تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 6:43

فٹبال ورلڈکپ:بر طانوی مرغی نے شروع کردی جیت کی پیش گوئی

لندن..... این جی ٹی..... برازیل میں فٹ بال کپ کا پہلا مر حلہ شروع ہو چکا ہے اور اس کھیل کے بخار میں انسان تو انسان اب جانور بھی مبتلا ہو کر پیش گو ئیاں کر رہے ہیں۔ فائنل تو ابھی دور کی بات ہے تاہم ابتدائی میچز کو ن جیت کر اگلی منزلوں تک جائے گا یہ سوال ہر ذہن میں ہے لیکن اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے بر طانیہ میں ایک مرغی اس حوالے سے پیش گوئیاں دینے کیلئے میدان میں اُتر آئی ہے۔اس مرغی کے سامنے میچ کھیلنے والی دو نوں ٹیموں کے جھنڈے اور نام والے برتن اس کی پسندیدہ خوراک کے ساتھ رکھ دئیے جاتے ہیں اور یہ جس ملک کے برتن سے کھانا شروع کر تی ہے وہی اس کی نظر میں فاتح ہو گا۔اس مر غی کی مالکن کا کہنا ہے کہ اب تک اس نے 75فیصد صحیح نتائج بتائے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے اس کی پیش گو ئیاں کتنی درست ثابت ہو تی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.