تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 20:43

گرینڈ کینین اسکائی واک کی صفائی کیلئے پونے 5ہزار فٹ پر لٹکتے جانباز

نیو یارک .......این جے ٹی .......امریکی ریاست ایری زونا کا گرینڈ کینین اسکائی واک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جو ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرکے یہاں کے نظاروں کے مزا لوٹنے آتے ہیں۔اسی اسکائی واک کے شیشے کی صفائی کیلئے روزانہ کئی کلینرز اپنی جان کو جوکھم میں ڈالے ہزاروں فٹ کی بلندی پر بنی اس گیلری کے نیچے رسیوں سے لٹکے دکھائی دیتے ہیں۔گرینڈ کینین میں4ہزار700فٹ کی بلندی پر موجود اس اسکائی واک کاآبزرویشن ڈیک کینین کے کنارے پر70فٹ باہر کی طرف نکال کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس آبزرویشن ڈیک کے40 شیشے کے پینز کی صفائی کیلئے روزانہ کئی مہم جو ورکرز اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے کئی رسیوں کیساتھ لٹکتے ہیں اور صفائی کا عمل انتہائی دلجمعی سے مکمل کرتے ہوئے واپس اوپر آجاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.