تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 جون 2014
وقت اشاعت: 14:25

دو ہزار سال قدیم شاہراہ ریشم عالمی ورثہ قرار

دوہا...... دو ہزار سال قدیم معروف شاہراہ ریشم کو عالمی ورثے میں شامل کر دیا گیا۔معروف شاہراہ سینکڑوں سال تک ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت اور ثقافتی تبادلے کیلئے بطور کوریڈور استعمال ہوتی رہی۔ایک روز قبل اس معروف شاہراہ کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔شاہراہ کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کیلئے چین، قزاقستان اور کرغزستان نے یونیسکو کو درخواست دی تھی۔ قطر کے دارلحکومت دوہا میں ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی نے دو ہزار سال قدیم تجارتی شاہراہ کو عا لمی ورثہ قرار دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.