تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 جون 2014
وقت اشاعت: 14:46

فلپائن میں کیچڑ میں کھیلنے کے سالانہ دلچسپ میلے کا انعقاد

منیلا.....عام طور والدین بچوں کو مٹی اور کیچڑ میں کھیلنے سے رو کتے ہیں لیکن حا ل ہی میں فلپائن میں بچوں اور بڑوں کے لیے کیچڑ میں کھیلنے کے میلے کا انعقاد کیا گیاجہاں لو گو ں نے پا نی اور کیچڑ میں کھیل کو د کر خوب مزے اڑائے۔ فلپائن کے قصبے ببی کلیٹ میں منعقد کیے گئے اس دلچسپ میلے میں مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچو ں کی طر ح لو ٹیں لگاکر خو د اور دو سر و ں کو مٹی میں لت پت کردیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے لو گوں نے ایک دوسرے کے اوپر جی بھر کر کیچڑ لگایا اور بغیر کسی روک ٹوک کے بے فکری سے مٹی میں گندے ہو کربچپن کے دنوں کی یا د یں تا زہ کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.