26 جون 2014
وقت اشاعت: 6:56
امریکی منچلوںکی پچاس فٹ کی اونچائی سے جھیل میں سلائیڈنگ
نیوارک..... این جی ٹی..... گرمیوں کے موسم میں سیر و تفریح کی غرض سے سمندر ،دریا اور جھیل کا رخ کرنے والوں کی تو جیسے عید ہی ہوجاتی ہے جہاںٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے پکنک کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔امریکی ریاست اوٹاہ میں بھی کچھ منچلوں نے گرمی کی شدت دور بھگانے کیلئے جھیل کنارے پکنک منانے کی ٹھانی اور اس ہی دوران پچاس فٹ اونچے پہاڑوںسے جھیل میں سلائیڈنگ کے دلچسپ انداز اپنائے۔منچلوں نے پہاڑ کے کنارے پر پلاسٹک بچھایا اور اس پر پانی ڈال کر جھیل میں کہیں اوندھے منہ چھلانگ لگائی تو کہیںسیدھے کھڑے ہوکر پھسلتے ہوئے جھیل میں جا گرے اور ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کا بھرپور لطف اٹھایا۔