29 جون 2014
وقت اشاعت: 18:18
روس میں ہونے والاورزش کا مقابلہ بوڑھے سپاہی نے جیت لیا
ماسکو.....بڑھاپے میں عام طور پر انسان کی ہڈیاں جواب دے جاتی ہیں اور چلنے پھرنے میں بھی مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں لیکن یہ بڑے میاں تو اس عمر میں بھی تندرست دکھائی دیتے ہیں۔روس میں ہونے والے پْش اپ مقابلے میں بوڑھے سپاہی نے اپنی مضبوط جسمانی صلاحیتوں کا ثبوت دیتے ہوئے نوجوانوں کو بھی مات دے دی۔مقابلے میں شریک تمام نوجوان کچھ دیر بعد ہی اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ بوڑھے سپاہی نے اپنی ورزش جاری رکھی اور بالآخر مقابلہ جیت لیا۔