1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:18
جرمن کمپنی کا متعارف کردہ منفرد واٹر پارک
برلن۔۔۔۔این جی ٹی۔۔۔۔۔ ویسے تو جھولوں سے مزین پارک زمین پر بنائے جاتے ہیں لیکن جرمنی کی ایک کمپنی نے ایسا منفرد پارک متعارف کر وایا ہے جس میں پلاسٹک کے دیوہیکل جھولے پانی میں تیرتے بچوں کو تفریح فراہم کر تے ہیں ۔ساحلِ سمندر کے کنارے بنائے گئے اس واٹر پارک میں کلائمبنگ وال،سلائیڈز، Swings، Trampoline،اور دیگر رنگ برنگے جھولے پانی پرتیرتے نظر آتے ہیں۔اس واٹر پارک کی اسی خصوصیت کے باعث اسے ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کرکے بڑے رقبے کے حامل سوئمنگ پولز،سمندر اور دریا پر عارضی طور پر بناکر لطف اندوز ہو اجا سکتا ہے۔