تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:37

ایسا تھری ڈی آئینہ جو چہرہ نہیں ایکسرے دکھائے!!

پیرس .....این جی ٹی .....یوں تو آپ نے نت نئے ڈیزائن اور اقسام کے آئینے دیکھے ہونگے لیکن اب تو آئینے ایکسرے بھی دکھانے لگے۔فرانس کی یونیورسٹی آف پیرس سے تعلق رکھنے والے ماہر سائنسدانوں نے تیار کیا ہے ایک ایساتھری ڈی آئینہ جو انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کی تصویر پیش کردیتا ہے۔جی ہاں تھڑی ڈی ٹیکنالوجی کا حامل آئینہ فوری طور پرنہ صرف آ پ کا ایکسرے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اب ایم آر آئی بھی اس کی مدد سے ہی کیا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کی اس حیرت انگیز تخلیق کوچند روز بعد کینیڈا میں ہونے والی کمپیوٹر ہیومن کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.