تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:37

موم بتی جلتے ہی سر بکھیرنے والے جدید اسپیکر

روم .....این جی ٹی .....اٹلی میں ایک ڈیزائنر نے ایسے اسپیکر متعارف کر وائے ہیں جو مو م بتی کے چلتے ہی مو سیقی کے سر بکھیرنا شروع کر دیتے ہیں۔اس اسپیکر کو نا صرف وائرلیس بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے بلکہ جیسے ہی اس کے شیشے کے اندر ایک مو م بتی جلا کر رکھی جاتی ہے تو اس سے نکلنے والی تپش کے ذریعے یہ اسپیکر میوزک بجانا شروع کر دیتے ہیں۔اس اسپیکر کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے مو بائل فون سے ہدایات دی جاتی ہیں اورجیسے ہی مو م بتی بجھ جاتی ہے تو یہ اسپیکر بھی رک جاتا ہے جسے دوبارہ آن کر نے کیلئے مو م بتی کا شعلہ جلانا پڑتا ہے۔اس اسپیکر پلس کینڈل کو ڈائننگ ٹیبل پر رکھ کر کھانے کے ساتھ ساتھ میوزک سے بھی محظو ظ ہو ا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.