4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:43
فرانسیسی شہر میں کھلا دنیا کا سب سے بڑا اور بدبو دار نایاب پھول
پیرس...... این جی ٹی...... فرانس کے شہر نانٹس میں دنیا کاسب سے بڑا اور بدبو دار پھول کِھلا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ نانٹس کے جارڈن ڈیس پلانٹس نامی بوٹانیکل گارڈن میں موجود4 فٹ بڑے اس پھول نے تین دن قبل کھلنا شرو ع کیا اور بعد ازاں پوری طرح کھلنے پر ہزاروںمقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ 4سے8 فٹ بڑا یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر چالیس سال ہوتی ہے جس پر صر ف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کے لیے ہی کھلتا ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔