6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:23
ٹیٹرس گیم کے شوقین افراد کیلئے تیار کردہ منفردٹی شر ٹ
لندن .....دنیا بھر میں ٹیٹرس دیڈیو گیم کے دیوانے کم نہیں ، ایسے ہی افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اب ایک ایسی منفر د ٹی شرٹ تیار کر لی گئی ہے جسے پہن کر آپ گیم کھیل کر لطف و اندوز ہو سکتے ہیں ۔ ا س ٹی شرٹ میں بیٹری سے طاقت حاصل کر کے چلنے والے ایسے سنسرزاور الیکٹرا نک نظام نصب کیا گیا ہے جو گیم کھیلنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔شرٹ پہننے کے بعد بس ایک بٹن دبانے پر آ پ اپنے فارغ اوقات میں آئینے کے سامنے جا کر اس پر بنی لچک دار اسکرین پر ٹیٹرس گیم کھیل کر خوب انجوائے کر سکتے ہیں ۔