تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:4

آسٹریلوی چڑیا گھر میں مگرمچھ نے کھانا دینے والے پر حملہ کر دیا

سڈنی......جنگلی اور موذی جانوروں کے قریب پھٹکنا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں لیکن چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کا کام سر انجام دینے والے کریں بھی تو کیا کریں۔آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں موجود ایک خطرناک مگر مچھ نے اپنی ہی دیکھ بھال اور کھانا کھلانے پر مامور ملازم پر دھاوا بھول دیا ۔مگرمچھ نے چڑیا گھر کے ملازم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اسے دوپہر کا کھانا کھلانے کیلئے خوراک منہ میں ڈالنے کی کوشش کررہا تھا۔مگر مچھ نے ٹرینٹ نامی اس شخص کا ہاتھ میں اپنے منہ میں ڈال لیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے تالاب میں پھینک دیا۔خوش قسمتی سے اس شخص کی جان تو بچ گئی لیکن زخموں اور زہر کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کروانا پرا جبکہ احسان فراموش مگرمچھ نے سانپ کو دودھ پلانے والی مثال تازہ کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.