9 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:24
لندن میں دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے شو کا آغاز
لندن......لندن میں دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے میلے آر ایچ ایس ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا گذشتہ روز باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس میلے میںہر قسم کے رنگ برنگے پھول دلچسپ انداز اور ترتیب کیساتھ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔پھولوں کے اس میلے کو سجانے کے لیے سینکڑوںافراد پر مشتمل ٹیم نے کئی ہفتوں تک شب و روز کام کرتے ہوئے درجنوںایکڑ رقبے کو پھولوں کی جنت میں تبدیل کرڈالا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منتظمین کی جانب سے اس فلاور شو میںلاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ8جولائی سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا میلہ13جولائی تک جاری رہیگا۔