تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:4

سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ گینز ریکارڈ بک میں شامل ۔۔

نیویارک....این جی ٹی....امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔امریکی ریاست وسکونسن کی کیمپس ڈیری نے اپنے بزنس کے سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں دنیا کا سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ تیار کرڈالا۔اس کمپنی کے ماہر شیفس نے اسٹرابیری فلیور کے کم و بیش700کنٹینرز کو ساتھ ملاتے ہوئے3ہزار10پونڈ وزنی اسکوپ تیار کیا جسے موقع پر موجود گینز کے نمائندے نے دنیا کا سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ تسلیم کرتے ہوئے گینز کی اعزازی سند سے نوازا اور اس منفرد کاوش کو گینز ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.