تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:35

بغیر ڈرائیور کے چلنے والا ٹرک متعارف

برلن...... این جی ٹی...... آج کے اس جدید دور میں جہاں ہر کام مشینوں سے لیا جا رہا ہے تو ایسے میں اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے جرمنی کے ماہرین نے ایسا ٹرک بھی تیار کر لیاہے جسے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔ جی ہاں خود کار جہازوں اور گاڑیوں کی دھوم کے بعد جرمنی کی ایک کمپنی نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والا ٹرک بھی متعارف کروا دیا ہے جو خود ہی سڑکوں پر فراٹے بھرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے مزین اس ٹرک میں نہ صرف وائی فائی، سینسرز اور کیمرے موجود ہیںبلکہ ایسا سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو سڑک پر گزرتی گاڑیوں کا بھی خیال رکھے گا۔ ٹرک ہے تو واقعی بہت شاندار مگر جناب ابھی باقی ہے ڈھیر سارا انتظار کیونکہ یہ ٹرک ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے دو ہزار پچیس تک فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.