13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:52
محبت کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز!!
پیرس .....محبت کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔ پیرس سے شروع ہونے والی " محبت کے تالوں" کی رسم اب دیگر ملکوں میں بھی مقبول ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں کئی دریاؤں کے پلوں پر موجود ہزاروں تالے جدید دور کے عاشقوں کی یادگار بن چکے ہیں جنہیں پل کی ریلنگ میں لگا کر چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔ نوجوانوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا پیار امر ہوجاتا ہے۔