14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:32
کسی نے پکڑی بالٹی توکوئی دیگچی اٹھا لایا اور میوزک بینڈ بنایا
نئی دلی ...... این جی ٹی...... میوزک بجانے کے لئے مہنگے ترین آلاتِ موسیقی کی کوئی شرط نہیں بلکہ ذرا سی ذہانت کا مظاہرہ کر کے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ جی ہاں بھارت سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے میوزک بینڈ بنانے کی ٹھانی اور محدود وسائل کے باوجود بھی ہار نہیں مانی۔ کسی نے پکڑی بالٹی تو کوئی کچن سے دیگچی اٹھا لایا اور ایسا دھمال مچایا کہ کمال ہی کر ڈالا۔