تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:34

چین میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دو میٹر لمبی کشتی تیار کر لی گئی

بیجنگ...... این جی ٹی....... چین میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کی سب سے بڑی کشتی تیار کر لی گئی ہے جس کی لمبائی دو میٹر ہے۔ چینی ڈیزائنر چین کی تیار کردہ اس انوکھی کشتی کا وزن تقریباً پینتس کلو گرام ہے جس میں دو فراد با آسانی سوار ہو سکتے ہیں۔اس کشتی کی آزمائش کے دوران جب اسے سوئمنگ پول میں اتارا گیا تو یہ توقعات پر پوری اتری۔ چین کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کا ارادا ہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ایسی کشتی تیار کرنے کا ہے جو چھ میٹر لمبی ہو گی جس کے بعد اس صنعت میں انقلاب آجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.