17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:54
شفاف بوتل میںریت سے بنائےگئےانوکھے فن پارے!!
لندن .....یوں تو دنیا میں ایسے ماہرفنکاروں کی کمی نہیں جو اپنے فن کے اظہار کیلئے ایسے طریقے اپنا لیتے ہیں کہ انکی صلاحیتیں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ایسے ہی ایک آرٹسٹ نے ریت کو مختلف دلکش رنگوں سے رنگتے ہوئے شفاف شیشے کے جار کے اندر اس ترتیب سے بھرنا شروع کر دیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے بے جان ریت نے شاندار فن پاروں کا روپ دھار لیا ۔ اس ماہر آرٹسٹ کے تیار کردہ یہ منفرد ریتیلے فن پارے نہ صرف مقامی سطح پر بے پناہ مقبولیت کے حامل ہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھنے والے اس انوکھے اور شاندار مظاہرہ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے اور آرٹسٹ کی مہارت کو سراہتے نظرآتے ہیں۔