تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:14

امریکی ٹی وی ڈرامے کا کر دار خلا ء میں بھی پہنچ گیا

نیو یارک......امریکی ریاست Utah میں چند نو جوانوں نے امریکی ٹی وی کی ایک معروف ٹی وی سیریل کے مر کزی کر دار کا کا رٹون بنا کر اسے خلاء میں 85 ہزار فٹ کی بلند ی پر پہنچا دیا۔ان نو جوانوں نے ہیلیم گیس سے بھرا بیلون ،کیمرہ اور دیگر جدید ٹیکنالو جی سے لیس آلات کا استعما ل کرتے ہو ئے اس کے ساتھ اس ڈرامے کے کر دار کے بنائے گئے پلاسٹک کے ما ڈل کو منسلک کر کے فضا میں چھوڑ دیا ۔یہ کر یکٹر زمین کے ساتھ ساتھ فضامیں بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا جہاں اس کے ساتھ منسلک کیمرے میں خلاء کے دلکش منظر بھی ریکارڈ ہو کر اس کے ساتھ زمین پر پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.