21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:4
لاس ویگاس: نایاب نسل کے ننھے سفیدشیرلوگوں کی توجہ کا مرکز
لاس ویگاس...... این جی ٹی...... امریکی شہر لاس ویگاس کے چڑیا گھرمیںنایاب نسل سے تعلق رکھنے والے سفیدشیر کے تین بچے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیںجو باقاعدہ طور پرجمعے کو عوام کے سامنے پیش کر دئیے جائیںگے۔ سائوتھ افریقہ میں پیدا ہونیوالے 14ہفتوں کے یہ ننھے سفید شیرمکمل طور پر صحتمند ہیں جن کی چڑیا گھر انتظامیہ خوب دیکھ بھال میں مصروف ہے اور ننھے شیروں کے ناز نخرے اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے سفید رنگ کے ان شیروں کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہو رہے ہیں۔