23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:5
بارش میں خوبصورت موسم کے مزے لیتے منچلے ہاتھی
بینکاک ........بارش میں مور تو ناچتے ہی ہیں لیکن جناب اب اس میدان میں ان ہاتھیوں نے بھی اینٹری دے ڈالی ہے ۔ جی ہاںتھائی لینڈ کے ایک نیچر پارک میں برستی بارش کی ٹھنڈی ٹھنڈی بوندوں کے مزے لیتے ہاتھیوں کے اس خاندان کی بے تابی تو دیکھیں کہ برسات میں اس انداز میں جھوم رہے ہیں جیسے خوشی میں ناچ رہے ہوں۔اس دلچسپ منظر نے کیمرہ مین کو بھی اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ یہ انوکھا نظارہ ریکارڈ کر کے سب کو حیران کردے۔ ان ہاتھیوں کی خوشی کا عالم دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ واقعی بارش سب کا موڈ خوشگوار کر دیتی ہے۔