27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:55
15ماہ کے بچے نے ہجوم کو اشاروں پر نچا کر رکھ دیا
نیویارک....این جی ٹی....کہتے ہیں پوت کے پائوں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ امریکی ریاست North Carolina کے اس پندرہ ماہ کے بچے پر بالکل صادق آتا ہے جس نے میدان میں بیٹھے سینکڑوں لوگوں کو اپنے اشاروں پر نچا کر رکھ دیا۔نو جوان لڑکوں پر مشتمل یہ مجمع کھیل دیکھنے وہاں جمع بیٹھا تھا کہ اچانک پندرہ ماہ کایہ بچہ اپنی لیڈر شپ خصوصیات کے ساتھ میدان میں اترا اور ان سب کے سامنے کھڑے ہو کراپنے ہاتھوں کے اشاروں سے انھیںکنٹرول کر نا شروع کر دیا۔یہ بچہ تالیاں بجاتا یا فضا میں ہاتھ بلند کر تا تو اس کی دیکھا دیکھی سامنے بیٹھے تماشائی بھی اس کا عمل دہراتے جسے دیکھ کر یہ مزید پر جوش ہو جاتا ہے۔