27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:5
فٹ بال ورلڈ کپ کے ہیروروبو کپ میں زیرو!!
برلن .....فٹ بال کا عالمی ورلڈ کپ تو جرمنی کی کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا ہے لیکن اس کا سحر ابھی بھی اس کھیل کے دیوانوں پر طاری ہے اوراس ہی سحر کو برقرار رکھنے کیلئے اس مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔جی ہاں برازیل میں عالمی فٹ بال کا میلے کا اختتام ہوتے ہی روبو کپ کے نام سے روبوٹس کا عالمی مقابلے شروع ہوگئے۔اس سلسلے میں آسٹریلیا اور جرمنی کے روبوٹس کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا جہاں فٹ بال کے عالمی چیمپئن کو حریف ٹیم کے ہاتھوں بد ترین شکست کاسامنا کرنا پڑگیا۔روبو کپ کے اس میچ میں جرمنی کے روبوٹس نے برے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں صرف ایک ہی گول کر کے اپنی ٹیم کا نام ڈبو دیا۔