تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:15

طویل خشک سالی تھر میں عید کی خوشیاں نگل گئی

تھرپارکر.....ہولی ہو یا دیوالی،عید ہو یا شب برات،تھر کے صحرا میں طویل خشک سالی علاقہ مکینوں کی تمام خوشیوں کو نگل گئی ہے۔ عید کے آمد کے باوجود بھی معصوم بچوں کے لئے نئے کپڑوں کا حصول تو دور پیٹ بھر کھانا بھی خواب بن گیا ہے ۔عید کے نئے کپڑوں کے لئے ضد کرنے والی معصوم بچی اللہ بچائی نے تھر میں قحط سالی کی صورتحال کے دوران سال بھر سے کبھی پیٹ بھر نہیں کھایا مگر عید کا نام سنتے ہی اسے بھی نئے کپڑوں ،جوتوں ،مہندی اور چوڑیوں کے حصول کی جستجو لگی ہے ۔ تنگدستی پہلے ہی ان تھر مکینوں کا نصیب تھی اور طویل خشک سالی نے بدحالی بھی انکا مقدر کر دی ہے۔ بھوک کا عذاب ان مکینوں کی صحت و تندرستی کو کھا رہا ہے اور غربت نے انکے جسم ڈھانپنے والے کپڑوں کو چیھتڑں میں بدل دیا ہے جہاں بچے اپنی معصوم خوشیوں کے قتل عام پہ افسردہ ہیں وہیں والدین اپنی بے بسی کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں۔یوں تو تھر کے صحرا کا دوسرا نام ہی بھوک پیاس ہے مگر طویل خشک سالی نے اس بار مفلسی و تندستی کے باوجود صبر شکر کے ساتھ زندگی گزارنےوالے مکینوں کا کچھ زیادہ کڑا امتحان لیا ہے اور پھر جہاں پیٹ بھرنے کے لئے سوکھے ٹکڑوں کا حصول ہی ناممکن ہو وہاں عید کی خوشیاں کیسے منائی جا سکتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.