30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:25
احتیاط کا مشورہ دینے والا بائیک سوار خود حادثے کا شکار ہوگیا
نیویارک....این جی ٹی....لوگوں کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن اگر دوسروں کو نصیحتیں کرنے والا انسان خود ان پر عمل نہ کرے تو یقیناً حیرت ہوتی ہے۔اب اس بائیک سوارکو ہی دیکھ لیجئے جسے روڈ پرجاتے ہوئے کیمرہ اور رپورٹر نظر آیا تو یہ فوراًان کے پاس آگیا اور کیمرے کے سا منے ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر پر بھرپور لیکچر دے ڈالا۔بائیک سوار اپنے مفید مشورے دوسروں کے گوش گزار کرنے کے بعد واپس جانے لگا توخود ان تدابیر پر عمل نہ کیااور دوسری سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر بائیک کا نشانہ بن بیٹھا۔خوش قسمتی سے دونوں بائیک سواروں کو زیادہ چوٹیں تو نہ آئیں البتہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کا محاورہ سچ ثابت ہوگیا۔