تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اگست 2014
وقت اشاعت: 17:16

ڈوبتے ہوئے کوے کو بچانے کیلئے بھالو میاں کے جتن

بداپسٹ......یوں تو جانور جذبات و احساسات سے عاری ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ ایسے کام بھی کر جاتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کرانسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ہنگری کے چڑیا گھر میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک بھالو تالاب میں ڈوبتے ہوئے کوے کی مدد کرنے جا پہنچا اور کافی دیر کی محنت کے بعد کوے کو باہر نکال کر ہی دم لیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ گوشت خورجانوروں میں شمار کیا جانے والے بھالو نے کوے کا شکار بھی نہ کیا بلکہ اسے زمین پر چھوڑ کرگاجر کھانے میں مگن ہوگیا۔ بھالو میاں کے خدمت کے جذبے پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.