5 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:52
روزانہ 3کلو ملبہ کھانے والا بھارتی دیہاتی
نئی دہلی....این جی ٹی......یوں تو دنیا میں طرح طرح کے کھانوں کا ذوق و شوق رکھنے والے پائے جاتے ہیں لیکن اس بھارتی دیہاتی کے تو ڈھنگ ہی نرالے ہیں۔بھارتی ریاست کرناٹاکاکے ایک دیہات سے تعلق رکھنے والا 30سالہ پیکی راپا نامی شخص کا من پسند کھانا اینٹیں،بجری،ریت اور ملبہ ہے جسے وہ روزانہ 3کلو کی مقدار میں کھاتا ہے۔حیرت انگیز طور پریہ شخص 20سال سے یہ چیزیں کھا رہا ہے لیکن اس کے مطابق یہ کبھی بیمار نہیں ہوا۔منفرد شوق رکھنے والے اس دیہاتی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے دنیا کاعمدہ اور مہنگا ترین کھانا بھی رکھ دیا جائے تو وہ پھر بھی ملبہ ہی کھانا پسند کرے گا۔لگتا یوں ہے کہ پتھر اور اینٹوں کو چنوں کی طرح چبانے والا یہ شخص اپنے پیٹ میں کوئی عمارت کھڑی کرنا چاہتا ہے ۔