تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:32

بھارتی بزنس مین نے 4 کلوخالص سونے سے شرٹ تیار کروالی

ممبئی....... بھارت کے بزنس مین نے خود کو 45 ویں سالگرہ پر بیش قیمت تحفہ دے کر دنیا کو حیران کردیا، یہ قیمتی تحفہ 4 کلوخالص سونے سے بنی شرٹ ہے۔بھارتی شہر ممبئی کے پنکج پاریکھ پڑھے لکھے تو نہیں، لیکن انہوں نے خاندانی کاروبار سنبھالا اور خوب ترقی کی،قسمت کی دیوی بھی خوب مہربا ن ہوئی اور پیسہ لکشمی بن کر آنے لگا۔انہوں نے دنیاکو اپنی کامیابی دکھانے کے لیے 4 کلوگرام سے زیادہ کی بھاری بھرکم شرٹ بنالی وہ بھی خالص سونے کی۔3 ہزار 2 سو گھنٹوں کی محنت سے 20 کاری گروں نے دن رات کام کرکے اس شرٹ کو تیارکیا۔پنکج کاکہناہے کہ ان کی شرٹ کسی عام قمیض کی طرح انتہائی آرام دہ ہے ،لیکن انہیں اس کی حفاظت کے لیے گارڈز کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.