تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:48

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد...این جی ٹی....پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن 12 اگست کو منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسنے سے بھی بچانا ہے۔رواں برس یہ دن نوجوان تارکین وطن کے نام کیا گیا ہے. اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں سوا دو کروڑ افراد اقتصادی بحران کے باعث وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جن میں سے اکیس لاکھ نوجوان ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اپنی منزل پر پہنچنے تک قوانین اور مقامی ثقافت سے ناواقفیت کی بنا پر ان نوجوانوں کو نسل پرستی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حقارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بالخصوص خواتین کو جنسی استحصال اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔تاہم ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تارکین وطن کی بھیجی ہوئی رقوم اور وطن واپسی کے بعد بیرون ملک سے حاصل ہونے والا تجربہ ان کے خاندان کے ساتھ ملک کے لیے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے۔اقوام متحدہ نے 1998 میں پہلی بار عالمی یوم نوجوانان منانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اسے ہر سال دنیا بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.