تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اگست 2014
وقت اشاعت: 8:40

ترکی کے ساحل پر دو سروں والی حیرت انگیز ڈولفن

انقرہ......ترکی کے ساحل پر دو سروں والی ڈولفن نے سمندر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کوحیرت میں مبتلا کردیا ۔مغربی ساحل پر واقع شہرازمیر میں ٹیگرل میرن نامی استاد نے دو سروں والی مردہ ڈولفن کو ساحل پر دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈولفن کو اپنے قبضے میں لے کر مقامی لیبارٹری منتقل کردیا۔لیبارٹری کے ماہرین نے ڈولفن کا جائزہ لے کر بتایا کہ اس کی لمبائی 3.2فٹ ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق ڈولفن کی عمر صرف ایک سال ہے۔دو سروں والی اس حیرت انگیز ڈولفن کے بارے میں کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس کے ایک سر کی آنکھیں مکمل طور پر نہیں کھلتی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.