تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اگست 2014
وقت اشاعت: 21:11

ڈزنی لینڈ اب آسٹریلیا میں میں بنانے کی تیاریاں

سڈنی .......این جی ٹی .......ایڈونچر کے متلاشی افراد کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکہ اور چین کے بعد اب آسٹریلیا میں بھی ڈزنی لینڈ بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔جی ہاں معروف چینی کمپنی نے آسٹریلوی شہر سڈنی سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہاربر برج کے گرد و نواح میں ڈزنی لینڈ بنانے کا اعادہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے تھیم پارک کا ڈیزائن بھی پیش کردیا گیا ہے۔ڈزنی لینڈ تھیم پارک میںدیوہیکل رولر کوسٹر ،اڑنے والے ڈریگن،چینی زبان کی خوش خطی کی کلاس سمیت ہانگ کانگ کے ڈزنی لینڈ میں موجود تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چینی کمپنی کے مطابق500 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا یہ چپائی پے چائنا ٹائم نامی تھیم پارک 2016میں مکمل کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.