17 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:49
دلکش نقاشی کاکام کر نےوالی رو بوٹک مشین
نیویارک....این جی ٹی.....لکڑی پر تراش خراش کر کے دلکش پھول بو ٹیاں بنانے کاکا م اب انسانوں کے بعد مشینیں بھی کرنے لگی ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک میں ماہرین نے ایسی رو بوٹک مشین تیار کی ہے جو منٹوں میں سخت لکڑی پر ایسی نقاشی کر تی ہے کہ عام سی لکڑی قیمتی شے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔کمپیوٹر سے منسلک اس رو بوٹک مشین کو من پسند ڈیزائن سے آگاہ کر دیا جاتا ہے جسے یہ اپنے تیز دھار والے آلے سے تراش کر لکڑی کی اوپری سطح پر بنادیتا ہے ۔