21 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:7
ڈوگی میاں ننھی بھیڑ کی معصومیت کے آگے ڈھیر
نیو یارک......این جی ٹی......ذر ااس ننھی بھیڑ کو تو دیکھیں جس نے اپنی معصومانہ ادائوں اور دلچسپ شرارتوں سے ڈوگی میاں کو بھی بہترین دوست بنا لیا ہے۔جی ہاں،ہوا کچھ یوں کہ یہ ڈوگی میاں بھیڑوں کے جانی دشمن تھے جو کسی بھی بھیڑ کو دیکھتے ہی اس کے پیچھے دوڑنے لگتے۔ذہین مالک نے اس کا حل یہ نکالا کہ ایک ننھی بھیڑ کو ڈوگی کے ساتھ اکیلا چھوڑ دیا جسے دیکھتے ہی ڈوگی کا دل ایسا موم ہوا کہ اسے اپنا دوست بنا لیا۔اب یہ دونوں دوست سارا دن اکٹھے کھیلتے اور ایک دوسے سے اٹکھیلیاں کرتے نظر آتے ہیں۔