22 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:18
لندن کے چڑیا گھر میں جا نوروں کے وزن اور جسم کی پیمائش کا آغاز
لندن .....لندن کے چڑیاگھر میں جا نوروں کی سالانہ گنتی کے بعد اب ان کے وزن اور جسم کی پیمائش کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح چڑیا گھر کا عملہ یہاں مو جود 16ہزار سے زائدچھوٹے بڑے مختلف جانوروں چرند ،پرند اور آبی جانوروںکے جسم کا وزن اور ان کے قد کی لمبائی چو ڑائی کی پیمائش کرکے ان کا شمارسالانہ ریکارڈز میں اندراج کر رہا ہے ۔ اس نئے ٹاسک کے سلسلے میں چڑیا گھر کا عملہ پھرتیلے جانوروں کے پیچھے بھاگ کراور ان کی شر ارتوں کا سامنا کر کے ان کی پیمائش اور ناپ تول کی کو شش کرنے میں مصروف نظر آرہاہے جبکہ اس کے حتمی نتائج اگلے چند ہفتوں میں شائع کردیئے جائینگے۔