26 اگست 2014
وقت اشاعت: 3:46
ٹریکٹر چلاتا پانچ سالہ برازیلین بچہ
ریوڈی جنیرو..... این جی ٹی .....عام طور پر بچے اپنے والدین سے نت نئے کھلونوں اور کپڑوں کی ضد کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن کچھ بچوں کی خواہشات عجیب و غریب ہی ہوتی ہیں۔برازیل سے تعلق رکھنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنے والد کو ٹریکٹر چلاتا دیکھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ خود ٹریکٹر چلانے کی ضد کر بیٹھا۔پانچ سالہ ننھے میاں کے والد نے بالآخراسے ایک دو مرتبہ کی ٹریننگ دے ہی دی جس کے بعد اب یہ کسی ماہر ڈرائیور کی طرح ٹریکٹر چلاتا ہے اور تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والی بجری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے۔