26 اگست 2014
وقت اشاعت: 3:56
جراسک پارک کے میدان میں ڈائینو سارز کی جگہ بلیاں اُتر آئیں
نیو یارک....این جی ٹی......جراسک پارک فلم میں ڈائنو سارز کو تباہی مچاتے اور دہشت پھیلاتے تو سبھی نے دیکھا ہو گا لیکن اب ان بلیوں کو بھی دیکھ لیں۔جی ہاں جراسک پارک فلم سیریز کے ایک فین نے بنائی ہے یہ انوکھی ویڈیو جس میں خوش آشام ڈائنوسارز کی جگہ بلیاں لوگوں کو ڈراتی نظر آرہی ہیں۔غصیلی بلیوں کے ٹشن،منچلوں کی ایکٹنگ اور ذرا سی ایڈیٹنگ کا حسین شاہکار دیکھتے ہوئے یہ کہنا ہی پڑے گا کہ فلم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی یہ کوشش بری نہیں اورکیا پتا واقعی جراسک پارک فور میں یہ پیروڈی حقیقت کا روپ دھار لے۔۔