تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:10

وہی کام کرنا چاہیے جس میں مہارت ہو۔۔۔

نیویارک....این جی ٹی......کہتے ہیں کہ کام انسان کو وہی کرنا چاہئے جس میں پوری مہارت ہو ورنہ لینے کے بجائے الٹا دینے پڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی ریاست مسوری میں ہونے والی امریکہ کی سب سے بڑی بوٹ ریس کے دوران ہوا جب ایک اسپیڈ بوٹ میں بیٹھے افراد نے رفتار تو دو سو میل فی گھنٹہ تک بڑھا دی لیکن یہ بھول گئے کہ اسے کنٹرول کیسے کرنا ہے۔بس پھر کیا تھا اسپیڈ بوٹ ایسے قابو سے باہر ہوئی کہ الٹی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری جسے دیکھ کر وہاں موجود تماشائیوں کی تو چیخیں ہی نکل گئی۔حادثے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.