تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:39

دنیا کا طویل القامت یوکرینی شخص44انتقال کرگیا

کیف8.........فٹ4انچ قد کا حامل دنیا کا طویل القامت یوکرینی شخص44سال کی عمر میں دماغ کی شریان پھٹ جانیں کے باعث انتقال کرگیا۔یوکرین کے قصبے پودو لیانسٹی سے تعلق رکھنے والے 44سالہ لیونڈاسٹیڈ نائیک کا نام 2007ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص کی حیثیت سے درج تھا جس کے مطابق انکا قد2اعشاریہ57میٹر(8فٹ4انچ)تھا۔2008ء میں اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے دوبارہ قد کی جانچ پڑتال سے انکار کرنے والے اسٹیڈ نائیک سے گینز انتظامیہ نے یہ اعزاز واپس لیکر چینی باشندے بائوژیشوں کے نام کردیا تھاجن کا قد 7فٹ 9انچ تھا۔تاحال دنیا بھر میں طویل القامت شخص ماننے جانے والے زراعت پیشہ اسٹیڈ نائیک 27نمبر کا جوتا پہنتے تھے جو اتوار24اگست کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے سبب انتقال کرگئے۔واضح رہے کہ گینز ریکارڈ کے مطابق فی الحال دنیا کے سب سے طویل القامت شخص کا اعزاز ترکی کے31سالہ کسان سلطان کوسن کے پاس ہے جن کا قد اسٹیڈ نائیک سے بھی کم8فٹ 3انچ(2اعشاریہ51میٹر)ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.